پارلیمانی لاجز کو کرائے پر غیر متعلقہ لوگوں کو دیئے جانے کا انکشاف
اسلام آباد(صباح نیوز)پارلیمانی لاجز کو کرایے پر غیر متعلقہ لوگوں کو دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، ارکان پارلیمنٹ کے سیکیورٹی پر سوالات اٹھ گئے جمعہ کو قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے انکشاف کیا کہ پارلیمانی لاجز کو بھی کرایے پر دیا گیا ، ارکان پارلیمنٹ کے بجائے غیر متعلقہ لوگ ان میں رہائش پذیر ہیں شبلی فراز کے انکشاف کے بعد پارلیمنٹ لاجز میں رہنے والے ارکان پارلیمنٹ کی سکیورٹی پر سوالات اٹھ گئے کہ کس طرح پارلیمنٹ لاجز کو غیر قانونی طور پر کرایے پر دیا گیا۔
پارلیمانی لاجز