صدر مملکت نے وزیر اعظم کی سربراہی میں 13 رکنی قومی اقتصادی کونسل تشکیل دیدی

صدر مملکت نے وزیر اعظم کی سربراہی میں 13 رکنی قومی اقتصادی کونسل تشکیل دیدی

اسلام آباد (آئی این پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 13رکنی قومی اقتصادی کونسل تشکیل دیدی، وزیراعظم عمران خان قومی اقتصاد ی کونسل کے چیئرمین ہوں گے۔ جمعرات کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 13رکنی قومی اقتصادی کونسل تشکیل دیدی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے وزیراعظم عمران خان قومی اقتصادی کونسل کے چیئرمین ہوں گے۔ چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ قومی اقتصادی کونسل کے ممبران ہوں گے۔ وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیر کفا یت شعاری عشرت حسین ، وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جوان بخت کونسل کے ممبران میں شامل ہوں گے جبکہ نثار کھوڑو سندھ کی نمائندگی کریں گے۔وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا اور ایم پی اے بلوچستان جان جمالی بھی ممبران میں شامل ہوں گے۔ گورنر خیبرپختونخوا، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خصو صی دعوت پر شرکت کریں گے۔

مزید : علاقائی