گوادر پورٹ کا پیداواری علاقہ تیاری کے آخری مراحل میں ہے ،دوستین جمالدینی

گوادر پورٹ کا پیداواری علاقہ تیاری کے آخری مراحل میں ہے ،دوستین جمالدینی

اسلام آباد،بیجنگ(این این آئی)گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستین خان جمالدینی نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ کنیکٹوٹی، پورٹ کلیکشن ایریا اور پیداواری علاقہ تیاری کے آخری مراحل میں ہے ٗ امید ہے کہ اقتصادی زون میں صنعتی پیداوار کے آغاز کے ساتھ ہی غیر ملکی جہازوں کی آمد ورفت میں نمایاں اضافہ ہوگا ٗسی پیک منصوبے سے چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات اور دوستی کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ گوادر فری اقتصادی زون کے فیز ون کے پہلے سے ہی افتتاح ہو چکا ہے۔ گوادر پورٹ کنیکٹوٹی، پورٹ کلیکشن ایریا اور پیداواری علاقہ تقریباً تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور ہرہفتے چینی کمپنی سی ای ایس ای او کا جہاز بندر گاہ پر لنگر اندازہوتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اقتصادی زون میں صنعتی پیداوار کے آغاز کے ساتھ ہی غیر ملکی جہازوں کی آمد ورفت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے چین کے صدر شی جن پنگ کی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس وژن کے تحت کئی شاہراہوں اور راہداریوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے تاہم چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) اس وژن کا تیزی سے عمل پذیر اور مؤثر منصوبہ ہے۔

مزید : علاقائی