ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی ، وفاقی وزراء کو نوٹس

ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی ، وفاقی وزراء کو نوٹس

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)ضمنی انتخاب سے قبل انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیے گئے۔پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 27 جہلم کے ریٹرننگ افسر نے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی فواد چوہدری اور غلام سرور خان کو شوکاز نوٹسز جاری کیے ہیں۔نوٹس ریٹرننگ افسر خورشید عالم نے مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ پر جاری کیے ہیں جس کے مطابق کھیوڑہ پنڈ دادن خان انتخابی حلقہ پی پی 27 کی حد میں ہے اور انتخابی حلقے میں ایم این ایز، ایم پی ایز اور وزراء کا دورہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

ضمنی انتخاب

مزید : علاقائی