ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

لا ہور (کر ائم رپو رٹر )شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعددوار داتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کولاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوجو ہر ٹا ؤن کے علا قہ میں شا ہد کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 4لا کھ کی نقد ی وطلا ئی زیو رات اور دیگر سا ما ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔گر ین ٹا ؤ ن میں مجا ہدکے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر 2 ڈاکو2لاکھ کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے۔مصطفی آ با د میں با بر کے گھر سے تین ڈاکو1لاکھ50ہز ار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، لٹن روڈ میں طا ہر کے گھر سے ڈاکو1لاکھ55ہز ار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،ما نگا منڈ ی کے علاقے میں صفد ر کے گھر سے دو ڈاکو1لاکھ اورکو ٹ لکھپت میں ڈاکوؤں نے بشیر سے90ہزار کی نقد ی ،فیکٹر ی ایر یا میں ڈاکوؤں نے مز مل سے75ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لیں۔ما ڈل ٹا ؤ ن اورکا ہنہ سے گاڑیاں جبکہ گلشن اقبا ل ،ٹبی سٹی ،شفیق آ با د ،با غبا نپو رہ ،مسلم ٹاون اور مستی گیٹ ،جو ہر ٹا ؤن سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی