پیسے واپس نہ ملنے پر موٹرسائیکل سکینڈل کے متاثرین کااحتجاج
لا ہور (کر ائم رپو رٹر ) شہریوں کو موٹرسائیکلیں دینے کے سکینڈل میں متاثرین بھی سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹر کے باہر شدید احتجاج کرتے ہوئے سیکنڈل میں ملوث ملزمان کیخلاف شدید نعرے بازی کی متاثرین موٹر سائیکل نے اس موقع پر چیئرمین نیب سے مطالبہ کیا کہ انہیں ملزمان سے ان کی رقوم واپس دلوائی جائیں اور اگر ملزمان رقوم دینے کیلئے تیار نہیں متاثرین سکینڈل کو موٹر سائیکل دلوائی جائیں ۔