چالانوں سے ریونیو اکٹھا کرنا ہمارامقصد نہیں ،لیاقت ملک

چالانوں سے ریونیو اکٹھا کرنا ہمارامقصد نہیں ،لیاقت ملک

لاہپور(کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں خصوصا بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ریونیو اکٹھا کرنا ہمارامقصد نہیں بلکہ شہریوں کے سفر کو محفوظ سے محفوظ تر بنانا ہماری ترجیح ہے، اس حوالے سے آگاہی مہم بھی جا ری ہے ۔ فی الحال ٹریفک جرمانوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا،اضافے کی سمر ی حکومت کو بجھوائی گئی ہے،اور آج بھی موٹر وہیکل آرڈنینس میں ہیلمٹ کا جرمانہ دو سو روپے ہی ہے،مال روڈ پر ٹریفک قوانین کی پابندی کے حوالے سے ماڈل روڈ بنایا جارہا ہے،ان کا مزید کہنا تھاکہ ای چالاننگ کا عمل لاہور میں شروع ہو گیا ہے،شہری اپنی جان کے تحفوظ کیلئے ہیلمٹ پہنیں،ہیلمٹ کی پابند ی کو یقینی بنائیں،عدالتی احکامات پر شہر بھر میں ایک لاکھ سے زائد چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں،مال روڈپر15556بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلسٹ کو چالان ٹکٹ جاری ہوئے،سموگ مہم میں دھواں چھوڑنے والی 1282وہیکلز کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔علاوہ ازیں لاہورپریس کلب کے صدر اعظم چوہدری،ایس پی ٹریفک سٹی ڈویڑن آصف صدیق،انسپکٹر نازیہ باقراورانچارج مال ٹو انسپکٹر شہزاد نے شہریوں میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے مال روڈ پر آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے۔

مزید : علاقائی