ریسکیو نے 865 افراد کو ریلیف دیا

ریسکیو نے 865 افراد کو ریلیف دیا

لا ہور (کر ائم رپو رٹر )پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں865 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جبکہ 590افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔369معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعدادموٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے۔

اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں402ڈرائیوز،52کم عمرڈرائیورز442مسافراور122پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ215ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت223متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد87حادثات میں102متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان60حادثات میں67متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل966متاثرین میں787مرد اور179خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں148فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور533افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 285زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں706موٹر سائیکلز،126آٹو رکشے،70موٹر کاریں،50وین10مسافربسیں،21ٹرک اور109دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی