کراچی گھر سے ناراض ہو کرلاہور آنے والی دو لڑکیاں والدین کے حوالے
لاہور(کرائم رپورٹر) میٹرک کی طالبات علیشہ اور زلیخا کراچی کی رہائشی ہیں جو اپنے والدین سے ناراض ہو کر بذریعہ ٹرین تیز گام لاہور آرہی تھیں۔ جب ٹرین ریلوے اسٹیشن رائیونڈ پہنچی تو ٹرین میں لڑکیوں کے پاس بیٹھے مسافران نے ریلوے پولیس کے عملہ کو بتلایا کہ یہ لڑکیاں کم عمر ہیں اور اپنے والدین کے بغیر سفر کر رہی ہیں۔ ڈیوٹی پر موجود ریلوے پولیس اہلکاروں نے ان سے پوچھ گچھ کی اور فوری طور پر لڑکیوں کے والدین کوبذریعہ فون اطلاع دی۔ریلوے پولیس نے لیڈیز پولیس اہلکاروں کے ہمراہ دونوں لڑکیوں کو مقامی مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا اوربا اجازت عدالت باحفاظت ان کے والدین کے حوالے کر دیا۔