سی سی پی او لا ہو ر نے تھانہ غا لب مارکیٹ واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی

سی سی پی او لا ہو ر نے تھانہ غا لب مارکیٹ واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کر ائم رپو رٹر،نامہ نگار )سی سی پی او لا ہو ر بی اے ناصر نے تھانہ غا لب ما رکیٹ میں پیش آنے والے واقعہ کی رپورٹ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سے طلب کر لی ہے ۔جبکہ اس مقد مے میں ملوث صوبائی وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید کے صاحبزادے سمیت پانچ ملزمان نے عبوری ضمانت منظور کروا لی ہے ۔جبکہ عدالت نے ملزمان کو پندرہ اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔ یہ بھی بتایاگیا ہے کہ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت پچاس پچاس ہزار روپے مالیت کے مچلکوں کے عوض منظورکی ہے ۔ عبوری ضمانت کروانے والوں میں حسن محمود،مصطفی،شان ،فیضان اور ولید بتائے جاتے ہیں ۔

جبکہ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبائی وزیر محمود الرشید کے صاحبزادے پولیس کے روبرو شامل تفتیش ہونے کیلئے تیار ہیں۔

مزید :

علاقائی -