ڈاکٹروں کی ٹیم کا کیمپ جیل میں حنیف عباسی کا طبی معائنہ

ڈاکٹروں کی ٹیم کا کیمپ جیل میں حنیف عباسی کا طبی معائنہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کر ائم رپو رٹر )سروسز ہسپتال لاہور اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹروں پر مشتمل ایک ٹیم نے کیمپ جیل لاہور میں قید ن لیگ کے رہنماحنیف عباسی کا طبی معائنہ مکمل کر لیا ہے بتایاگیاہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیم حنیف عباسی کے طبی معائنے کیلئے کیمپ جیل لاہور پہنچی اور ان کا تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد چلی گئی ٹیم نے حنیف عباسی کے بعض ٹیسٹوں کیلئے ان کے خون کے نمونے بھی حاصل کئے جبکہ محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ حنیف عباسی کے ٹیسٹوں کی رپورٹ ملنے کے بعد فیصلہ کیا جائیگا کہ انہیں ہسپتال منتقل کر نا ہے یا نہیں ۔
توقع ہے کہ حنیف عباسی کی ٹیسٹ رپورٹیں رات جیل حکام کو مل گئیں ہونگی واضح رہے کہ حنیف عباسی جو عارضہ قلب میں مبتلا ہیں کو طبی معائنہ کیلئے اٹک جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -