الیکشن میں ڈیوٹی دینے والے پولیس ملازمین کے اعزاز میں تقریب

الیکشن میں ڈیوٹی دینے والے پولیس ملازمین کے اعزاز میں تقریب

لاہپور(کرائم رپورٹر)الیکشن دو ہزار اٹھارہ کے دوران سنٹرل پولیس آفس کے مرکزی کنٹرول روم اور آپریشنز برانچ میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے افسران واہلکاروں نے بھرپور محنت اور فرض شناسی کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دئیے جن کی حوصلہ افزائی کیلئے کمیٹی روم میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب سجاد حسن منج ، اے آئی جی آپریشنز عمران محمود اور ایس پی کنٹرول روم ریحانہ کوثر بھی موجودتھیں۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب سجاد حسن منج نے فرض شناسی اور اچھی کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں میں نقد انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے سجاد حسن منج کا کہنا تھا کہ دوران الیکشن پولیس کی شب و روز محنت سے صوبہ بھر میں امن و امان کی فضا برقرار رہی اور صوبے کے کسی ضلع میں کوئی ناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیا۔آپریشن برانچ اور کنٹرول روم میں متعین سٹاف نے انفارمیشن کی موثر ترسیل کے ذریعے نہ صرف لمحہ بہ لمحہ صورتحال کی نگرانی کو یقینی بنایابلکہ افسران کی جانب سے ملنے والی اہم ہدایات کو فیلڈ ڈیوٹی پر متعین افسران و اہلکاروں تک بروقت پہنچایا۔

مزید : علاقائی