فیشن ڈیزائنر بی جی کی 13اکتوبر تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور

فیشن ڈیزائنر بی جی کی 13اکتوبر تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور

لاہور( نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ملک تنویر احمد نے کارسرکار میں مداخلت کے کیس میں سیشن عدالت نے فیشن ڈیزائنر بی جی کی 13اکتوبو تک ضمانت قبل از گرفتاری ضمانت منظور کر تے ہوئے تھانہ غالب مارکیٹ پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیاہے۔فیشن ڈیزائنر نجیبہ چودھری المشہور بی جی کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کررکھاہے ، فیشن ڈیزائنر بی جی نے محرم کی ایک تعزیتی مجلس کے دوران انتظامیہ کی اجازت کے بغیر جلوس کاعلم اٹھا کر گلی میں نکل آئیں تھیں۔

، پولیس نے روکا تو پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دیں، غالب مارکیٹ پولیس کا کہنا ہے فیشن ڈیزائنر بی جی نے اپنے ضدی رویئے کی باعث امن و امان کی صورتحال پیدا کر دی تھی۔

مزید : علاقائی