نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے گمشدہ بچے کو والدین سے ملو ا دیا

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے گمشدہ بچے کو والدین سے ملو ا دیا

لا ہور (کر ائم رپو رٹر ) موٹروے پولیس افسرا ن کوسڑک کنارے ایک سات سالہ بچہ روتا ہواملا۔ بچے نے اپنا نام فراز اور والد کا نام محمد اجمل بتایا لیکن وہ اہنے گھر کا پتہ بتانے سے قاصر تھا۔ اس نے مزید بتایا کہ وہ اپنے نانا کی بدسلوکی کی وجہ سے گھر سے بھاگ کر اپنے والد کے گھر جانا چاہتا تھا مگر راستہ بھول گیا۔ موٹروے پولیس افسران بچے کے والد ہائی وے سے پانچ کلو میٹر دور ایک آبادی سے ڈھونڈنے میں کامیاب ہو گئے۔

بچے کے والدبچے کی گمشدگی کی وجہ سے وہ بہت پریشان تھا اور اس کو ہر جگہ تلاش کر رہا تھا بچے کا باپ اس کا بیٹا اس سے ملوا نے پر موٹروے پولیس کا بہت شکرگزارہوا۔

مزید : علاقائی