ریلوے کا میٹریل چوری کرنے اور مسافر کو لوٹنے والے 2ملزم گرفتار

ریلوے کا میٹریل چوری کرنے اور مسافر کو لوٹنے والے 2ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) ریلوے پولیس نے موثر کاروائی کرتے ہوئے ریلوے یارڈ لاہور سے ریلوے میٹریل چوری کرنے والے اور ریلوے اسٹیشن لاہور سے ریلوے مسافر کونشہ آور چیز پلا کر لوٹنے والے اشخاص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم عثمان علی لاہور ریلوے یارڈ پوائنٹ نمبر 31سے ریلوے میٹریل کھڑکیوں کے فریم چوری کر کے لے جا رہا تھاجس کو ڈیوٹی پر موجود ریلوے پولیس اہلکاروں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔ مسافر محمد قاسم جو بذریعہ ٹرین ملتان جانے کے لئے ریلوے اسٹیشن لاہور آیاکو رؤف نے چائے میں نشہ آور چیز پلا کر 20,000روپے لوٹ لئے جس کو ڈیوٹی پر موجود ریلوے پولیس ملازمین نے موقع پر پکڑ لیا اور مدعی قاسم کی رپورٹ پر تھانہ ریلوے پولیس لاہور مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔

مزید : علاقائی