مودی ، پیوٹن ملاقات ، بھارت کا روس سے خطرناک ترین طیارہ شکن نظام خریدنے کا معاہدہ

مودی ، پیوٹن ملاقات ، بھارت کا روس سے خطرناک ترین طیارہ شکن نظام خریدنے کا ...

نئی دہلی(مانٹیرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور روس کے صدر ولادی میر پوتن کے درمیان ملاقات میں دفاعی، تجارتی اور خلائی تحقیق سے متعلق معاہدوں پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت اور روس کے درمیان خطرناک ترین طیارہ شکن میزائل نظام ایس400 کے لیے 5 بلین امریکی ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ وزیراعظم مودی اور روس کے صدر پوتن نے معاہدے پر دستخط کردیئے۔علاوہ ازیں دونوں ممالک کے درمیان 20 سے زائد دفاعی، جوہری توانائی، خلائی تحقیق اور تجارتی معاہدے بھی طے پائے گئے اسی طرح رواں برس ہونے والی مشترکہ فوجی مشقوں اندرا 2018 کے انعقاد پر اہم امور پر بھی اتفاق کرلیا گیا ہے۔بھارت اور روس کے سربراہان کے درمیان 19 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے صدر ولا دی میر پوتن گزشتہ شب نئی دہلی پہنچے تھے۔ ایئرپورٹ پر مہمان صدر کا پْر تپاک استقبال بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کیا۔وزیراعظم ہاوس میں دونوں رہنماوں کے درمیان اہم ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی اور تجارتی و دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بھارت طیارہ شکن سسٹم

مزید : صفحہ اول