وفاقی کابینہ میں شامل نئے وزراء اور وزیر مملکت کو قلمدان تفویض ، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی کابینہ میں شامل نئے وزراء اور وزیر مملکت کو قلمدان تفویض ، نوٹیفکیشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،آن لا ئن)وزیر اعظم عمرا ن خان نے مزید 6وفاقی اور2وزرائے مملکت کو قلمدان سونپ دیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق کا بینہ ڈویژن نے 6وفاقی وزراء اور 2وزرائے مملکت کے قلمدان سو نپنے کا نو ٹیفکیشن جا ری کردیا ، میا ں محمدسومر و کو نجکا ری ، فیصل وا ؤڈا کو آبی وسائل، صاحبزادہ محبوب سلطان کو نیشنل فوڈ سکیورٹی ، علی امین گنڈا پور کوامور کشمیر و گلگت بلتستان، اعظم سواتی کو سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی اور علی محمد خان کو نار کو ٹکس کنٹرول کا وفاقی وزریر بنا یا گیاہے جبکہ زرتاج گل کو وزیر مملکت برائے مو سمیا تی تبدیلی اور شبر علی کو وزیر مملکت برائے ہا ؤسنگ اینڈ ورکس کا قلمدان سونپا گیا ہے ۔ قبل ازیں ایوان صدر میں نئے وزراء سے صدر مملکت عارف علوی نے حلف لیا۔

مزید :

صفحہ اول -