شہبا ز کیخلاف4الزامات کی تحقیقات

شہبا ز کیخلاف4الزامات کی تحقیقات

لاہور(آئی این پی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبا زشر یف کے خلاف4الزامات کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ذرائع کے مطابق شہباز شر یف پر پہلا الزام ہے کہ انہوں نے وزیراعلی کی حیثیت سے آشیانہ اسکیم کا پروجیکٹ پی ایل ڈی سی سے ایل ڈی اے کو منتتقل کیاہے‘ دوسرا الزام ہے کہ ایل ڈی اے سے دوبارہ پی ایل ڈی سی کو منتقل کرنے کے غیر قانونی احکامات دیئے تیسرا الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اس پروجیکٹ کو پیراگون کو منتقل کرنے کا حکم دیا، پھر غیر قانونی احکامات کے ذریعے پی پی پی موڈ میں رکھ دیا شہبازشریف پر چوتھا الزام عائد کیا گیا ہیکہ وہ غیر قانونی طور پر بورڈ کے معاملات میں مخل ہوئے اور قانون کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اقدامات کیے، انہوں نے 2013 میں لطیف سنز کے ساتھ معاہدے کو غیر قانونی طور پر منسوخ کیا۔

مزید : صفحہ اول