مالیاتی پالیسی مزید ، سخت شرح منافع بڑھانا ، روپے کی قدر میں کمی ناگزیر

مالیاتی پالیسی مزید ، سخت شرح منافع بڑھانا ، روپے کی قدر میں کمی ناگزیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے نئی حکومت کے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے اقدام کو درست قرار دیدیا ہے۔پاکستان کے معاشی جائزے کے بعد آئی ایم ایف نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا پاکستان کو مالیاتی پالیسی مز ید سخت اور شرح منافع بڑھانے ، روپے کی قدر میں مزید کمی کی ضرورت ہے کیونکہ بڑھتا ہوا خسارہ، کم ہوتی معاشی ترقی اور زرِ مبادلہ کے ذخا ئر بڑے چیلنجز ہیں۔ آئی ایم ایف کا کہنا تھا پاکستان میں معیشت کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات ناکافی ہیں تاہم پاکستان کو ٹیکس اصلا حا ت اور ٹیکس آمدن بڑھانے کی ضرورت ہے۔آئی ایم ایف نے سرکاری اداروں کے نقصانات کم کرنے، سٹیٹ بینک کی خود مختاری مزید بڑھانے اور اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کو مزید مستحکم بنانے کی تجویز بھی دی ہے۔واضح رہے گزشتہ ماہ آئی ایم ایف کے وفد نے پاکستان کا دو ر ہ کیا تھا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں ہوئے تھے جس کے دوران پاکستان کی معیشت کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا تھا۔
آئی ایم ایف

مزید :

صفحہ اول -