پاکستان نے ڈومور کر لیا ، اب امریکا کرے

پاکستان نے ڈومور کر لیا ، اب امریکا کرے

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں دنیا کے سامنے رکھا ہے اور ان کے اس تاریخی موقف اور خطاب کو سب نے ہی سراہا ہے ،وہ ایشو آف دی ڈے میں بات کررہے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جتنا ڈو مور کرنا تھا وہ کردیا ہے اب امریکہ کو ہی ڈو مور کرنا ہو گا اور جہاں تک آپکا سوال ہے کہ کیا اس ملاقات کے بعد برف پگھلے گی تو یقینی طور پر اس ملاقات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بہترین انداز میں اپنا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھ رہی ہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کی قومی زبان اردو میں خطاب کرکے پاکستان کے نام کو مزید روشن کیا ہے اور بتایا ہے کہ پاکستانی قوم ایک باوقار اور خود مختار قوم ہے۔

فیصل واوڈا

مزید : صفحہ اول