خارجہ پالیسی پر قومی اسمبلی میں بحث کی جائے

خارجہ پالیسی پر قومی اسمبلی میں بحث کی جائے

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اسمبلی میں بھی کہ چکے ہیں کہ حکومت خارجہ پالیسی کو اسمبلی میں لیکر آئے اور اسمبلی کی مشاورت سے ہر قومی ایشوز پر ہی کوئی متفقہ پالیسی اختیار کی جائے،ایشو آف دی ڈے میں بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ خارجہ پالیسی جیسے اہم اور قومی ایشوز پر قومی اسمبلی میں بحث کی جائے اور سب جماعتوں کی متفقہ رائے لیکر اسی موقف کو دنیا کے سامنے رکھا جائے تاکہ دنیا کو یہ بتایا جا سکے کہ خارجہ امور پر حکومت اور اس ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر ہیں۔

چودھری منظور

مزید : صفحہ اول