حکومت کو ہر بات پر یوٹرن لینے پڑ رہے ہیں

حکومت کو ہر بات پر یوٹرن لینے پڑ رہے ہیں

مسلملیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینٹر مشاہد اللہ خان نے ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس حکومت کی کوئی خارجہ پالیسی نہ ہو تو اس حکومت کا یہی حال ہوتا ہے ہم نے تو ان کی ناکام خارجہ پالیسی کے بارے میں اسمبلی میں بھی کھل کر اظہار کیا ہے اور انہیں کہا ہے کہ جب ہماری حکومت تھی تو یہ ہمیں بڑے طعنے دیا کرتے تھے کہ ہمارے پاس تو خارجہ امور کا بڑا تجربہ ہے لیکن اب حکومت میں آنے کے بعد ان کے ہاتھ پاؤں ہی پھول گئے ہیں ہر بات پر انہیں یوٹرن لینے پڑ رہے ہیں اور ان کی وجہ سے دنیا میں ہماری جگ ہنسائی ہو رہی ہے یہ اپنا قبلہ درست کریں اور خارجہ پالیسی کو اسمبلی لیکر آئیں اور وہاں سے مشاورتی عمل کے بعد جو بھی موقف سامنے آئے اس کے مطابق از سر نو خارجہ پالسیی کو تشکیل دیا جائے۔

مزید : صفحہ اول