سب قابل احترام ججز ہیں ، امید ہے بینظیر قتل کیس میں ہمیں انصاف ملے گا : بلاول بھٹو

سب قابل احترام ججز ہیں ، امید ہے بینظیر قتل کیس میں ہمیں انصاف ملے گا : بلاول ...

اسلام آباد، سرگودھا(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے بینظیر قتل کیس میں مشرف کے بار ے میں کو ئی فیصلہ نہیں دیا گیا وہ بھاگا ہوا ہے۔اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اور بعد ازاں سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا عدلیہ سے ہمارے خاند ا ن کا پرانا تعلق ہے، ہم تین نسلوں سے عدالتوں میں آتے رہے ہیں۔ بینظیر قتل کیس میں جن سہولت کاروں کے ڈی این اے میچ ہوئے تھے انہیں بھی بری کردیا گیا، بی بی کو سب نے کہا تھا آپ کی جان خطرہ میں ہے، سکیورٹی خد شا ت کے باوجود بی بی کو سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی ۔ ذ و ا لفقار بھٹو کا نواسہ ہوں اپنا قانونی حق استعمال کروں گا، سپریم کورٹ میں سب قا بل احترام ججز ہیں، امید ہے بی بی قتل کیس میں ہمیں انصا ف ملے گا، میں اب ان اداروں سے خود انصاف مانگنا چاہتا ہوں۔ بینظیربھٹوکوجب شہیدکیا گیاتب19سال کاتھا،بہت سارے قومی اور عالمی اداروں نے بینظیر بھٹو کیس کی تفتیش کی، جس میں ذمے داری پرویز مشرف اور کرائم سین دھونے والے اہلکاروں پر آتی ہے ،جس کیس کا فیصلہ جلد آنا چاہیے تھا وہ کیس دس سال چلا۔حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا سناتھا خان صاحب 100دن میں انقلاب لائیں گے،تحریک انصاف کے بجٹ میں نہ گھروں کا ذکر ہے نہ نوکریوں کا ،پا کستان کے عوام اس نئے پاکستان کے پرانے بجٹ سے بہت مایوس ہوئے ،عوام نے اس امید کیساتھ ان کو ووٹ دیا تھا کہ کچھ تو تبدیلی آ ئے گی ،گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیا،اس کا اثرغریب پرپڑے گا،تبدیلی والے بجٹ میں تعلیم وصحت سمیت ہر جگہ کٹ لگایاگیا ، ان کی کوشش ہوگی اصل مسائل سے توجہ ہٹاکر ڈرامے بازی کرتے رہیں۔ وزیرخارجہ نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی،جس میں کئی معاملات پربات چیت ہوئی لیکن امریکہ نے وضاحت کی کہ ٹرمپ اورپاکستان کے وزیرخارجہ کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ٹر مپ کے ہاتھ ملانے کو غیررسمی ملاقات کہاگیا،یہ باعث شرمندگی ہے،دوسرے ممالک کے سربراہ کے فون پرہمارے حکمرانوں کا رویہ غیر ذ مہ دا رانہ ہے،پاکستان اہم ملک ہے،وزیرخارجہ کو ذمے داری کامظاہرہ کرنا چاہیے۔

مزید : صفحہ اول