وزیر اعظم کا 50لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے ٹاسک فورس کو پلان جلد مکمل کرنے کا حکم

وزیر اعظم کا 50لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے ٹاسک فورس کو پلان جلد مکمل کرنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی،آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے 50لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے قائم ٹاسک فورس کو پلان کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی، حکومت 50لاکھ سستے گھروں کی پالیسی کا اعلان 10اکتوبر کو کرے گی۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہاؤسنگ ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ہاؤسنگ پراجیکٹ کیلئے قائم ٹاسک فورس نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے پلان کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی۔دریں اثناء وزیر اعظم عمران خان سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کر کے اپنے دورہ امریکا کے دوران اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت اور امریکی حکام سے ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی اور اپنے دورہ آذربائیجان اور قطر کے حوالے سے بریفنگ دی،صادق سنجرانی نے وزیراعظم کو گوادر میں ہونے والی ایشیاء پارلیمانی اسمبلی میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت بھی دی جسے عمران خان نے قبول کرلیا۔ وزیر اعظم عمران خان سے وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے بھی ملاقات کی،جس میں خیبر پختونخوا کے مالی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان سے نو منتخب سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی ملاقات کی ،اس موقع پر وزیراعظم نے شہزاد وسیم کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پارٹی نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا وہ اس پر پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔
وزیراعظم عمران خان

مزید :

صفحہ اول -