حمزہ اور سلمان شہباز کی قانونی ماہرین سے ملاقاتیں

حمزہ اور سلمان شہباز کی قانونی ماہرین سے ملاقاتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مسلم لیگ (ن ) کے صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد ان کے صاحبزادوں حمزہ شہبازاور سلمان شہباز نے قانونی ماہرین سے ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے شہباز شریف کی گرفتار ی کے بعد شریف خاندان کے قانونی معاملات دیکھنے والے سینئر وکلاء فوری طور پر ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے جہاں انہوں نے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز سے ان کے والد کی گرفتاری اور آئندہ کے حوالے سے مشاورت کی ۔
قانونی مشاورت

مزید :

صفحہ اول -