پیراگون ہاؤسنگ کیس میں خواجہ برادران 16اکتوبر کو نیب طلب

پیراگون ہاؤسنگ کیس میں خواجہ برادران 16اکتوبر کو نیب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نامہ نگار) پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں خواجہ برادران 16اکتوبر کو طلب، پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر عمار گلزار 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر عمار گلزار کو 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔عدالت نے ملزم کا میڈیکل کرانے کا حکم بھی دیدیا ۔ عمار گلزار کو لاہور ہائیکورٹ کے سامنے سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ملزم پر غیرقانونی طور پر پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی کا فیز 2 لانچ کرنے کے علاوہ محض 2500 کنال زمیں پر 8900 کنال زمین کی بوگس فائلیں فروخت کر کے عوام سے اربوں روپے بٹورنے کا الزام ہے ۔پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی کا فیز II ایل ڈی اے سے منظور شدہ بھی نہیں اس طرح تمام خرید و فروخت بھی مبینہ طور پرغیوقانونی تصور کی جاتی ہے۔ نیب کے وکلاء کے دلائل کے بعد عدالت نے ملزم کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے میڈیکل کرانے کا بھی حکم دیدیا ۔دریں اثنانیب نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں خواجہ برادران کو 16اکتوبر کو طلب کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی سابق صوبائی وزیر سلمان رفیق کو پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں 16 اکتوبر طلبی کے لئے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے ۔ خواجہ برادران کو اپنی منی ٹریل ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیب طلب


لاہور/اسلام آباد(آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جانے کی تصدیق کردی۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے خواجہ برادران کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جانے کی تردید کردی۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی آشیانہ سکیم کی بینفشری ہے اورفوادحسن فوادآشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں وعدہ معاف گواہ بن چکے اس لیے شہباز شریف کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی کو 16اکتوبر کو طلب کرلیا اور اس موقع پر ان کی گرفتار ی کا بھی امکان ہے ۔
تصدیق/تردید

مزید :

صفحہ اول -