انتخابی دھاندلی: پارلیمانی کمیٹی ارکان کے 10نا م چیئرمین سینیٹ کو موصول
اسلام آباد(آن لائن)انتخابی دھاندلی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا قیام کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ کو حکومتی واپوزیشن اراکین کے نام موصول ہو گئے ، حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے پانچ ، پانچ اراکین کے نام دیئے گئے ۔پارلیمانی کمیٹی میں شامل اپوزیشن اراکین میں ( ن) لیگ کے جاوید عباسی اور اسد علی جونیجو شامل ہیں جبکہ کمیٹی میں پیپلزپارٹی کی نمائندگی رحمن ملک اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کی نمائندگی سینیٹرعثمان خان کاکڑ، جمعیت علماء اسلام (ف) کی طرف سے غفور حیدری نمائندگی کریں گے۔دوسری جانب حکومت کی جانب سے بھی پارلیمانی کمیٹی کیلئے پانچ نام پیش کیے گئے ہیں جن میں نعمان وزیر ،اعظم سواتی ،سرفراز بگٹی ،محمد علی سیف اورہدایت اللہ خان شامل ہیں۔
انتخابی دھاندلی