وزیراعظم آج کوئٹہ جائیں گے
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان ہفتے کو 2 روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے، صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا بلوچستان کے پہلے دورے پر ہفتے کو کوئٹہ جائیں گے، وزیراعلیٰ اور گورنر بلوچستان کوئٹہ آمد پر وزیراعظم کا استقبال کرینگے۔وزیراعظم صوبائی کابینہ کے اجلاس اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ اراکین سے بھی خطاب کریں گے، وہ اتوار کو واپس اسلام آباد پہنچیں گے۔
وزیراعظم