’’با ب پاکستان کا نقشہ بنانیوالے امجد مختار کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں ملے : پوسٹمارٹم رپورٹ

’’با ب پاکستان کا نقشہ بنانیوالے امجد مختار کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں ...

لاہور(کرائم رپورٹر) ستو کتلہ میں گھر کے اندر پر اسرار طور پر جاں بحق ’’ باب پاکستان‘‘ کا نقشہ بنانے والے چیف آرکیٹیکٹ امجد مختار کی ابتدائی پو سٹمارٹم رپورٹ میں جسم پر تشدد کے ثبوت نہیں ملے، پولیس نے موت کے اصل حقائق جا ننے کیلئے امجد مختار کے جسم کے ضروری اجزا لیکر فرانزک لیبارٹری بھجوا دئیے ہیں ۔ دوسری جانب ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سید خرم علی کے ترجمان اسد اور مقامی انچارج انوسٹی گیشن سب انسپکٹرنواز نے روز نا مہ پا کستان سے گفتگو کرتے ہو ئے بتایا ہے کہ لاش کا پو سٹمارٹم کروانے کے بعد ڈاکٹروں نے جو ابتدائی رپورٹ فراہم کی ہے اس میں مقتول پر تشدد ہو نا ثابت نہیں ہوا تاہم مو ت کے اصل حقائق جا ننے کیلئے جسم کے کچھ اعضا فرانزک لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں ۔مقد مے میں ملوث مبینہ ملزم عمر اسماعیل کے با رے میں پو لیس کا موقف ہے کہ وہ انتہائی جذ با تی ہے اور جب سے اس کو حراست میں لیا ہے اس نے آسمان سر پر اٹھایا ہوا ہے اور وہ شور کر کے پو لیس پر دباؤ بڑھا رہا ہے کہ وہ بے گنا ہ ہے اسے فوری رہا کیا جا ئے جبکہ گھر یلو ملازمہ بشری کو وقتی طور پر گھر بھجوا دیا ہے ۔

پوسٹمارٹم رپورٹ

مزید : صفحہ اول