باب پاکستان کے ڈیزائنر امجد مختار چوہان سپرد خاک

باب پاکستان کے ڈیزائنر امجد مختار چوہان سپرد خاک

لاہور(فلم رپورٹر،نیوز رپورٹر)ملک کے مایہ ناز آرکیٹکٹ معروف دانشور ،باب پاکستان کے ڈیزائنر اسلامی جمعیت طلبہ نیشنل کالج آف آرٹس کے تاسیسی ناظم امجد مختار چوہان کی نماز جنازہ گزشتہ روز مولانا قاری محمد شفیع کی امامت میں ڈی ٹو بلاک واپڈا ٹاؤن کی جامع مسجد میں ادا کی گئی اور بعد ازاں ان کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا جس میں مرحوم کے عزیز و اقارب کی بڑی تعداد کے علاوہ ممتاز صحافی روزنامہ پاکستان کے مدیر اعلیٰ مجیب الرحمن شامی ،سینئر صحافی و کالم نگارسجاد میر،سلمان غنی،ڈاکٹر طارق شریف ،محمد احسان ،لیاقت بلوچ اور فواد اشرف چوہان نے شرکت کی۔

امجد مختار چوہان

مزید : صفحہ اول