وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 14 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکہ کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،اپنے14 روزہ دورے کے دوران شاہ محمود قریشی نے امریکی ہم منصب اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن ،دیگر امریکی حکام سمیت 40سے زائدممالک کے وفود سے ملاقاتیں کیں،اقوام متحدہ کی جنر ل اسمبلی سے خطاب کیا ،اجلاس کے موقع پر کئی عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی رات گئے امریکہ سے دوحہ اور پھر اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بھی خطاب میں انہوں نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا مؤقف بھرپور طریقے سے پیش کیا،اہم فورم پر بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث شاہ محمود قریشی کی سشما سوراج سے ملاقات نہ ہو سکی ۔دورہ امریکہ میں شاہ محمود قریشی نے امریکی حکام سے دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔
شاہ محمود واپس