نیب کو سیاسی انتقام کیلئے بنایا گیا ،مولانا فضل الرحمان

نیب کو سیاسی انتقام کیلئے بنایا گیا ،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام (ف) لء سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نیب کو سیاسی انتقام کیلئے بنایا گیا جو سر اٹھائے گا نیب اسے ڈ نڈا مارے گا۔ شہباز شریف کی گرفتاری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ نیب ایک آمر کا بنایا ہوا ادارہ ہے جسے سیاسی انتقام کے لئے بنایا گیا تھا۔ جو بھی سر اٹھائے گا نیب اسے ڈنڈا مارے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی حمایت کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان

مزید : صفحہ اول