شہباز شریف کو صرف سیاسی مقاصد کیلئے گرفتارکیا گیا، راناثناء اللہ

شہباز شریف کو صرف سیاسی مقاصد کیلئے گرفتارکیا گیا، راناثناء اللہ

لاہور( جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رہنما راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات سے پہلے شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا، انکو گرفتار صرف سیاسی مقاصد کیلئے کیا گیا، مشرف کے دور میں اس سے زیادہ سخت حالات بھگت چکے ہیں، سیاسی و قانونی طور پر اس صورتحال کا مقابلہ کرینگے۔ جمعہ کو سابق وزیر اعلیٰ شہباز کی گرفتاری پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ نواز شریف کو عام انتخابات سے پہلے گرفتار کیا گیا جبکہ حنیف عباسی کو بھی انتخابات سے پہلے سزا سنائی گئی۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب ضمنی انتخابات سے پہلے شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انکو صرف سیاسی مقاصد کیلئے گرفتار کیا گیا ہے۔ ہم آخری حد تک مقابلہ کریں گے۔ سیاسی اور قانونی دونوں سطح پر مقابلہ کیا جائیگا۔

راناثناء اللہ

مزید : صفحہ اول