وزیر اعظم کی نااہلی کیلئے دائر انتخابی عذرداری پر عمران خان و دیگر کونوٹس

وزیر اعظم کی نااہلی کیلئے دائر انتخابی عذرداری پر عمران خان و دیگر کونوٹس

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کے لئے دائر انتخابی عذرداری پر عمران خان ،الیکشن کمشن اور دیگر مدعاعلیہان کونوٹس جاری کر دیئے ہیں۔یہ انتخابی عذرداری میانوالی کے حلقہ سے عمران خان کے مد مقابل پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے امید وار عبدالوہاب بلوچ کی طرف سے دائر کی گئی ہے ،انتخابی عذرداری میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی اور ان کے انتخابات لڑنے کی اہلیت پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں، درخواست گزار کے وکیل مبین قاضی نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں اپنے بچوں کے بارے میں تمام معلومات فراہم نہیں کیں، عمران خان نے الیکشن ایکٹ 2017 ء پر عملدرآمد نہیں کیا، درخواست گزار کے مطابق کاغذات نامزدگی میں اپنے تمام معلومات فراہم نہ کرنے کی وجہ سے عمران خان انتخاب لڑنے کے اہل نہیں ہیں ،کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپانے پر عمران خان صادق اور امین نہیں رہے ،اس لئے انہیں نااہل قراردے کر حلقہ این اے 95میانوالی سے ان کی کامیابی کو کالعدم کیا جائے۔

عمران خان نوٹس

مزید : صفحہ آخر