میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے ٹیسٹ،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے جواب طلب

میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے ٹیسٹ،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے جواب طلب

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لئے ہونے والے ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ)کے نتائج کے خلاف دائردرخواست پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے جواب طلب کرلیا ہے ،جسٹس علی اکبر قریشی نے عمیر خالد سمیت متعدد طلباء کی درخواستوں پر مدعاعلیہان کو 8اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کئے ہیں۔درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ میڈیکل کالجوں میں داخلے کے ٹیسٹ میں بے ضابطگیاں ہوئیں۔آؤٹ آف سلیبس سوالات شامل کئے گئے،درخواست گزار وں کے مطابق وائس چانسلر نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے 10گریس مارکس دینے کا بھی کہا ،درخواست گزار کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ انٹری ٹیسٹ میں غلطیوں کی سزا طلباء کو نہیں دی جا سکتی ،اس لئے انٹری ٹیسٹ کو دوبارہ چیک کرا کے درست نمبر دینے کا حکم دیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر