بسنت کی اجازت نہ دینے کیخلاف دائردرخواست سماعت کیلئے پیش کرنے کی ہدایت

بسنت کی اجازت نہ دینے کیخلاف دائردرخواست سماعت کیلئے پیش کرنے کی ہدایت

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بسنت کی اجازت نہ دینے کے خلاف دائردرخواست پر رجسٹرارآفس کے اعتراض کو ختم کر دیا اور درخواست سماعت کے لئے پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔لاہور ہائیکورٹ میں کائٹ فلاننگ ایسوسی ایشن کی درخواست کی بطور اعتراض کیس سماعت ہوئی ،درخواست گزار تنظیم کے وکیل نے جواز پیش کیا کہ ہائیکورٹ آفس کو اعتراض لگانے کا اختیار نہیں، ہائیکورٹ خود فیصلہ کرے کہ درخواست قابل پیش رفت ہے یا نہیں، درخواست میں بسنت پر پابندی کو چیلنج کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے پتنگ بازی نہ ہونے کی وجہ سے کاروبار بند ہوئے پڑے ہیں، اس لئے لاہور میں بسنت بنانے کی اجازت دی جائے۔

درخواست پیش

مزید : صفحہ آخر