سیکرٹری سول ایوی ایشن کے بیک وقت چار عہدے رکھنے پر وفاقی حکومت کو نوٹس

سیکرٹری سول ایوی ایشن کے بیک وقت چار عہدے رکھنے پر وفاقی حکومت کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری سول ایوی ایشن ثاقب عزیز کے پاس بیک وقت چار عہدے رکھنے کے خلاف دائردرخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں جسٹس عابد عزیز شیخ نے مقامی وکیل نبیل جاوید کاہلوں کی اس درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو بھی حکومت سے ہدایات لے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔درخواست میں سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن ثاقب عزیز کے بیک چار عہدے رکھنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہثاقب عزیز بیک وقت سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن،چیئرمین سول ایوی ایشن بورڈ،چیئرمین پی آئی اے اور سی ای او پی آئی اے کے عہدوں پر فائز ہیں،بیک وقت چار عہدوں پر تقرری خلاف قانون ہے ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ثاقب عزیز سے 3 عہدے واپس لینے کا حکم جاری کیا جائے۔
حکومتی نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -