شفقت محمود کیخلاف انتخابی عذداری پر انہیں اور دیگر مدعاعلیہان کو نوٹس

شفقت محمود کیخلاف انتخابی عذداری پر انہیں اور دیگر مدعاعلیہان کو نوٹس

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے خلاف انتخابی عذداری پر انہیں اور دیگر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے ۔یہ انتخابی عذرداری متعلقہ حلقے سے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار خواجہ احمد حسان نے دائر کی ہے جس میں شفقت محمود کی کامیابی کو چیلنج کیا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ عام انتخابات میں گنتی کے دوران درجنوں ووٹوں کو غیر قانونی طور پر مسترد کر دیا گیا اوردھاندلی سے شفقت محمود کو کامیاب کرایا گیا ۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ شفقت محمود کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن کوکالعدم قرار دیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر