اعلٰی عدلیہ میں ججز کی تقرر یاں ، پارلیمانی کمیٹی تشکیل ، پرویز اشرف ، ثناء اللہ بھی شامل

اعلٰی عدلیہ میں ججز کی تقرر یاں ، پارلیمانی کمیٹی تشکیل ، پرویز اشرف ، ثناء ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (صباح نیوز) اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرریوں کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل نو مکمل ہو گئی۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور رانا ثناء اللہ خان کو کمیٹی میں شامل کر لیا گیا۔ ان کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف نے نامزد کیا ہے۔ ججز تقرری خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا کوئی مستقل چیئرمین نہیں ہو گا۔ تمام ارکان کو باری باری کمیٹی اجلاس کی صدارت کا موقع دیا جاتا ہے۔ گذشتہ روز اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرریوں کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ نوٹیفکیشن سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری کیا گیا ، اس خبررساں ادارے کے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سے ارکان کی نامزدگیاں وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف نے کی ہیں جبکہ سینیٹ سے قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے نامزدگیاں کی گئی ہیں۔ ججز تقرری پارلیمانی کمیٹی میں قومی اسمبلی سے وزیر پارلیمانی امور علی محمد، عاصمہ نذیر، راجہ پرویز اشرف اور رانا ثناء اللہ جبکہ سینیٹ سے نعمان وزیر خٹک، سرفراز بگٹی، فاروق ایچ نائیک اور جاوید عباسی ارکان ہیں۔ تشکیل نو کے بعد متذکرہ پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس آئندہ ہفتے متوقع ہیں۔
پارلیمانی کمیٹی تشکیل

مزید :

صفحہ آخر -