ایڈن ہاؤسنگ سکینڈل، انٹر پول نے 4 ملزموں کے ریڈ نوٹس جاری کر دئیے

ایڈن ہاؤسنگ سکینڈل، انٹر پول نے 4 ملزموں کے ریڈ نوٹس جاری کر دئیے

لاہور (مانیٹر نگ ڈیسک)انٹرپول نے ایڈن ہاؤسنگ سکینڈل میں ملوث 4 مشتبہ ملزموں کے ریڈ نوٹس جاری کر دیے۔ذرائع کے مطابق انٹرپول کی جانب سے محمد امجد، مرتضیٰ امجد، مصطفیٰ امجد اور انجم امجد کے ریڈ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد امجد کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور سے 13 ارب روپے کی پلی بارگین کی درخواست کی گئی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے 26 ستمبر کو بتایا تھا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے داماد مرتضیٰ کو ایڈن ہاؤسنگ اسکینڈل میں دبئی سے گرفتار کیا گیا ہے۔نیب کی جانب سے گرفتاری کے نوٹس جاری ہونے کے بعد ایف آئی اے نے مرتضی کو دبئی سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ایڈن ہاؤسنگ

مزید : صفحہ آخر