حلف بھی ن لیگ کیساتھ وفا داری نبھا نے کیلئے اٹھا یا، عظمیٰ زعیم قادری

حلف بھی ن لیگ کیساتھ وفا داری نبھا نے کیلئے اٹھا یا، عظمیٰ زعیم قادری

لاہور(دیبا مرزا سے) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما و ممبر صو با ئی اسمبلی عظمی زعیم قادری نے کہا ہے کہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کی وفادار کارکن ہو ں ،صو با ئی اسمبلی کا حلف اٹھا نا میرا قو می فریضہ تھا ،میں اپو زیشن میں بیٹھ کر اپنا بھر پو ر کرداد ادا کروں گی ،مینڈنٹ میں رہ کر صیح کو صیح اور غلط کو غلط کہنا ہی اصل بات ہے صاف شفا ف سیا ست ہی ہماری پا رٹی کا وطیرہ ہے ، زعیم قادری کے موقف کی تا ئید کر تی ہو ں میں آ ج بھی یہ با ت کہتی ہو ں کہ انہو ں نے جو بھی کہا درست کہا تھا ان کا موقف درست تھا ان کے پاس ان چیزوں کے ان با توں کے جواز مو جو دتھے،انہو ں نے ن لیگ کے ساتھ اپنی زندگی کے 30سال گزارے ہیں۔کلثوم بی بی کی وفا ت قو می سانحہ ہے وہ میری بھی ما ں تھی پارٹی لیڈر شپ اس وقت رنج کے عالم میں ہے میں کو ئی ایسی با ت نہیں کر نا چا ہتی جس سے ان کی دل آزاری ہو ۔ان خیالات کا اظہا ر انہو ں نے روزنا مہ ’’پا کستان ‘‘ کو انٹرویو دیتے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ پا کستان مسلم لیگ ن کی مخلص کا رکن ہوں اور میں نے گزشتہ روز اسمبلی کا حلف بھی ن لیگ کے ساتھ وفا داری نبھا نے کیلئے ہی اٹھا یا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پر بہت سے مشکل ادوار آئے اور گزر گے یہ وقت بھی گزر جا ئے گا ۔انہو ں نے کہا کہ میں اپنے شوہر زعیم قادری کے موقف کی تا ئید کر تی ہو ں میں آ ج بھی یہ با ت کہتی ہو ں کہ انہو ں نے جو بھی کہا درست کہا تھا ان کا موقف درست تھا ان کے پاس ان چیزوں کے ان با توں کے جواز مو جو دتھے،انہو ں نے ن لیگ کے ساتھ اپنی زندگی کے 30سال گزارے ہیں اور ان کو اس با ت کا دکھ ہے پا رٹی میرٹ پر فیصلہ سا زی نہیں کی جا تی ہے۔

عظمی زعیم قادری

مزید : صفحہ آخر