علی امین خان نے وزارت اُمور کشمیر و گلگت بلتستان کا چارج سنبھال لیا

علی امین خان نے وزارت اُمور کشمیر و گلگت بلتستان کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر علی امین خان نے حلف اٹھانے کے بعد آج وزارت اُمور کشمیر و گلگت بلتستان کا چارج سنبھال لیا۔ وزارت کے اعلیٰ افسران نے وفاقی وزیر کا وزارت پہنچنے پر استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری اُمور کشمیر طارق محمود پاشا نے وفاقی وزیر کو وزارت اور ملحقہ محکموں سے متعلق بریفینگ دی۔

علی امین خان

مزید : صفحہ آخر