سر عام اسلحہ نمائش پر طیفی بٹ کا بھائی گرفتار، لائسنس دکھانے پر رہا

سر عام اسلحہ نمائش پر طیفی بٹ کا بھائی گرفتار، لائسنس دکھانے پر رہا

لاہور(کرائم رپورٹر)نو لکھا پو لیس نے سر عا م اسلحہ لیکر گھومنے کی شکا یت پر طیفی بٹ کے بھائی خواجہ اظہر گلشن کو دو گن مینوں سمیت حراست میں لینے کے بعد تھا نے لے جا کر رائفلوں کے لائسنس چیک کر نے کے بعد واپس بھجوا دیا ۔ایس ایچ او نو لکھا کے مطا بق انہیں ایمر جنسی پو لیس کے ذریعے اطلا ع ملی سڑک پر کچھ افراد آتشیں اسلحہ لیکر گھوم رہے ہیں جس پر انہوں نے فوری کا رروائی کر تے ہو ئے انہیں حراست میں لیکر تھا نے لے جا کر چیک کیا اور رائفلوں کے لا ئسنس بھی دیکھے جو درست ہو نے پر انہیں واپس بھجوا دیا گیا حقیقت میں شہباز شر یف کی گرفتاری پر خد شہ تھا کہیں لو گ اسلحہ لیکر سڑکوں پر تو نہیں نکل آئے ۔

طیفی بٹ بھائی

مزید : صفحہ آخر