الیکشن کمیشن ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 36نشستوں پر ضمنی انتخابات سے متعلق تیاریاں مکمل

الیکشن کمیشن ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 36نشستوں پر ضمنی انتخابات سے متعلق ...

اسلام آباد (آئی این پی)الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 11 اور صوبائی اسمبلیوں کی 25 نشستوں کیلئے 14اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے ابتدائی انتظامات کے سلسلے میں ہوم ورک مکمل کر لیا۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پولنگ کے روز قیام امن کیلئے فوج طلب کی گئی ہے،فوجی جوان پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر ڈیوٹی دیں گے۔ ذرائع کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کے تمام حلقوں کے بیلٹ پیپرز چھپ گئے ہیں جبکہ پولنگ کا سامان ریٹرننگ آفیسرز کو پہنچا دیا گیا ۔ پولنگ کے عملے کی تعیناتی کرکے انہیں ابتدائی تربیت دے دی گئی۔ووٹر کے پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی ہوگی،بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے خواتین پولنگ سٹیشنوں پر غیر متعلقہ مردوں کا داخلہ بند ہوگا،نیز تمام حساس پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔

ضمنی الیکشن/تیاریاں مکمل

مزید : صفحہ آخر