سرکاری سطح پر زراعت اور کسانوں کی سرپرستی کی جائے، سراج الحق

سرکاری سطح پر زراعت اور کسانوں کی سرپرستی کی جائے، سراج الحق

لاہور (این این آئی) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان بے شمار مسائل کا شکارہے لیکن سندھ کے حالات انتہائی پریشان کن ہیں، پاکستان کیلئے سندھ کی بڑی اہمیت ہے، صوبہ سندھ پاکستان کیلئے ایک نظریاتی شہ رگ ہے،سندھ کو باب الاسلام ہونے کا شرف حاصل ہے جس کاپاکستان اور برصغیر کی تاریخ میں بڑامقام ہے، لیکن اس اہمیت کے باجود بھی سندھ کے باشندے گوناگو مسائل کا شکار ہیں، ان کے چہروں پر خوشی و اطمیان نہیں، زندگی بنیادی ضرورت پانی ہے مگرسندھ کے باشندوں کوصاف پانی بھی میسر نہیں۔ اندرون سندھ ایک وقفہ کے بعد دوبارہ امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں اجتماع ارکان اور بعد ازاں پریس کلب سکھر میں میٹ دی پریس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرامیرصوبہ ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال،صوبائی جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو، عظیم بلوچ، عبدالحفیظ بجارانی، حافظ نصراللہ اورمولانا حزب اللہ جکھروبھی موجود تھے۔

سراج الحق

مزید : صفحہ آخر