ڈیموں کی مخالفت کرنیوالے ملک کے خیرخواہ نہیں ، حافظ سعید

ڈیموں کی مخالفت کرنیوالے ملک کے خیرخواہ نہیں ، حافظ سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف سے قرضوں کیلئے بیرونی دباؤ قبول نہ کرے۔عالمی مالیاتی ادارے قرضوں کے ساتھ اپنی پسند کی شرطیں بھی لگاتے ہیں۔ مدینہ جیسی ریاست قائم کرنے کیلئے قوم کی اسلامی بنیادوں پر تربیت کی جائے۔ ملک و ملت کے دفاع کیلئے پاکستانی قوم نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ جرأتمند قیادت ہی ملک کو درپیش مسائل حل کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔ ڈیموں کی تعمیر کی مخالفت کرنے والے ملک و ملت کے خیرخواہ نہیں ہیں۔ کشمیر کی تحریک دہشت گردی نہیں‘ مظلوم کشمیریوں کی ہر ممکن مددوحمایت کی جائے۔ جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ کے دوران انہوں نے کہاکہ ہمارے تعلیمی نظام، سیاسی و معاشی ڈھانچے اسلامی اصولوں کے مطابق ہونے چاہئیں۔حکمران جرأت و استقامت کا راستہ اختیار کریں اور ملک میں ریاست مدینہ والا ماحول پیدا کریں۔ بیرونی قوتیں امداد کیلئے شرطیں لگاتی ہیں کہ پہلے ملک میں سودی نظام پروان چڑھاؤ ۔ کشمیر کی تحریک دہشت گردی ہے اس لئے مظلوم کشمیریوں کی حمایت بند کی جائے اور جو تنظیمیں و جماعتیں کشمیریوں کیلئے آوازبلند کرتی ہیں ان کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جائیں تاکہ وہ اپنی دعوتی، سیاسی اور رفاہی سرگرمیاں بھی جاری نہ رکھ سکیں۔دشمن قوتیں اپنے ایجنڈوں کو پاکستان پر مسلط کرنا چاہتی ہیں۔ یہ وقت فیصلہ کرنے کا ہے کہ اس ملک کو مدینہ کی ریاست بناناہے یا بیرونی دباؤ کا شکار ہو کر سابقہ پالیسیوں کو جاری رکھنا ہے۔انہوں نے کہاکہ سب مسلمان ایک امت ہیں۔ ان میں علاقوں اور قبیلوں کی بنیاد پر کوئی فرق نہیں ہے۔ پاکستان میں بھی صوبائیت کی بنیاد پر تحریکیں کھڑی کرنے کی کوششیں کی جاتی ہیں ۔ بعض سیاستدانوں کی طرف سے ملک میں ڈیموں کی تعمیر کی مخالفت سے دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو تقویت ملتی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں عوام کی تربیت اس طرح ہو کہ ایسے لیڈر قوم کو دھوکہ نہ دے سکیں۔انہوں نے کہاکہ قرآن و سنت پر عمل پیرا ہونے میں ہی دنیا و آخرت میں کامیابیوں کا حصول ممکن ہے۔
حافظ سعید

مزید :

صفحہ آخر -