احمد سعید کرمانی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا روشن باب تھے، راجہ ظفر الحق

احمد سعید کرمانی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا روشن باب تھے، راجہ ظفر الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ سید احمد سعید کرمانی مرحوم کو قائد اعظم محمد علی جناح سے مثالی محبت تھی۔مرحوم احمد سعید کرمانی قائداعظم کی سوچ اور افکارسے بے حد متاثر تھے وہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا روشن باب تھے،پاکستان کے قیام اور مسلم لیگ کی بہتری کیلئے جو خدمات سرانجام دیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار سینیٹرراجہ محمد ظفرالحق نے تحریک پاکستان کے ممتاز کارکن قائد اعظم کے ساتھی ، تحریک پاکستان سید احمد سعید کرمانی مرحوم ایڈووکیٹ کے ایصال ثواب اور ان کی قومی ، ملی و سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تعزیتی ریفرنس کا اہتمام ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی و سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر علی رضا بخاری نے کیا جبکہ تعزیتی تقریب کے مہمان خصوصی سینٹر پرویز رشید اور سینٹر ڈاکٹر آصف کرمانی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ محمد ظفرالحق نے کہا کہ احمد سعید کرمانی زمانہ طالبعلمی سے ہی تحریک پاکستان کے ممتاز کارکن بن گئے تھے اور قائد اعظم کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کی عملی کوشش کی۔سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ سعید کرمانی کی سیاسی اور سفارتی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا ہے۔ احمد سعید کرمانی نے مصر میں بطور سفیر خدمات سرانجام دیں وہاں ان کو لوگ بہت محبت اور عقیدت سے یاد کرتے تھے۔ تقریب سے سینیٹر آصف سعید کرمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے والد سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ تعزیتی ریفرنس سے شاہ غلام قادر سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی،میزبان و ممبر آزاد کشمیر اسمبلی پیر علی رضا بخاری، سابق وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوھدری ،سابق ایم این اے چوھدری نصیر احمد بھٹہ، سابق وزیر چوھدری ریاض احمد ،سینئر صحافیوں ، ممبر اسمبلی ازادکشمیر راجہ جاوید اقبال ، ممبر کشمیر کونسل سردار عبد الخالق وصی ، ڈپٹی مئیر اسلام آباد سید ذیشان نقوی ، ڈپٹی میئر اسلام آباد چوہدری رفعت ، سردار مہتاب ایڈووکیٹ ، صاحبزادہ حسن رضانے خطاب کرتے ہوئے مرحوم سید احمد سعید کرمانی کے حالات زندگی اور تحریک پاکستان کیلئے ان کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔تقریب سے قبل ماڈل مدرسہ رضا اسلامیہ کالج کے طلبا نے قرآن خوانی ہے سابق وزیر اعظم ، قائد پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز مرحومہ ، سیداحمد سعید کرمانی ، شہدائے کشمیر شہدائے افواج پاکستان کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
سید کرمانی

مزید :

صفحہ آخر -