عالمی یوم استاد ، اساتذہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا

عالمی یوم استاد ، اساتذہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا

اسلام آباد(صباح نیوز)عالمی یوم استاد کے موقع پر جمعہ کو پاکستان کے اساتذہ کرام کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا بچوں کے تحفظ و حقوق کے حوالے سے استاد کے لیے ’’حلف سقراط‘‘ بھی ایوان بالا میں پڑھ دیا چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ان کی مکمل عزت و احترام کا خیال رکھنا ہے کیونکہ قوم کے آئندہ کے معماروں کے معمار ہیں گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القیوم نے ورلڈ ٹیچر ڈے کی طرف ایوان میں توجہ مبذول کروائی انہوں نے بچوں کے احساسات جذبات، حقوق تحفظ کے بارے میں استاد کے لیے حلف سقراط پڑھ دیا جو کہ سقراط کے آبائی ملک میں اساتذہ اٹھاتے ہیں حلف سقراط میں اساتذہ کرام عہد کرتے ہیں کہ بچوں کی کسی بھی کمزوری کمی انوکھے پن جسمانی ذہنی صحت کا خیال رکھیں گے اور بچوں کے لطیف جذبات سے آگاہی ہو گی مثبت انداز سے خیال رکھا جائے گا اور استاد بچوں کی باتوں کو غور سے سنیں گے چیئرمین سینٹ نے اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام کی عزت واحترام کا مکمل طور پر خیال رکھنا ہے کیونکہ یہ مستقبل کے معماروں کے معمار ہیں۔

مزید : صفحہ آخر