اندرون وبیرون ملک آنے جانے والی 4 پروازیں منسوخ ،36 تاخیر کا شکار

اندرون وبیرون ملک آنے جانے والی 4 پروازیں منسوخ ،36 تاخیر کا شکار

لاہور(آئی این پی) اندرون وبیرون ملک آنے جانے والی 4 پروازیں منسوخ اور 36 پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ پی آئی اے کی آباد آباد جانے والی پرواز 657،شاہین ائیر کی کویت جانے والی پرواز 441،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 656 اور شاہین ایئر لائنز کی دمام سے آنے والی پرواز 712 منسوخ ہوئی ۔ اس کے ساتھ 36پروازں تاخیر کا شکار ہوئیں ۔پروازیں منسوخ اورتاخیر سے اپنی اپنی منزل کی جانب روانہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات و پریشانی کا سامنا رہا ۔

پروازیں منسو خ

مزید : صفحہ آخر