کراچی، آئندہ ہفتے سمندری طوفان لوبان آنے کا امکان

کراچی، آئندہ ہفتے سمندری طوفان لوبان آنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (صباح نیوز) کراچی کے ساحل کے قریب ہوا کا کم دباؤ جو آئندہ ہفتے تک سمندری طوفان لوبان میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کراچی شاہد عباس نے اس حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سمندری طوفان کی شدت کا اندازہ 8اکتوبر سے پہلے لگانا ممکن نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سمندری طوفان کا رخ کراچی کی جانب ہوا بھی تو اسے یہاں پہنچنے میں ہفتہ لگ جائیگا۔دوسری جانب کراچی میں(آج ) سے شہرکا موسم شدید گرم ہونے کا امکان ہے، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس نے مزید بتایا کہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ (آج ) سمندری ہوائیں رخ تبدیل کرلیں گی، شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں موسم گرم کرنے کا سبب بنیں گی۔
سمندری طوفان

مزید :

صفحہ آخر -